ماضی قریب میں ایسی خبریں آ چکی ہیں کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے پاس
اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے کچھ ایسے شرمناک راز ہیں جنہیں وہ
امریکہ کے خلاف استعمال کر سکتے ہیں۔ اب عالمی امور کی روسی ماہر نینا
خروچیوا نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ
پالیسی انسٹیٹیوٹ کے رشیا پراجیکٹ کی ڈائریکٹر نینا خروچیوا کا کہنا ہے کہ
صدر پیوٹن ہمیشہ سے ڈونلڈ ٹرمپ کو قابو کرنے اور اپنی منشاء کے مطابق چلانے
کی کوشش کرتے آ رہے تھے لیکن ان دونوں کا تعلق کوئی
رخ اختیار نہیں کر
سکا۔
ایم ایس این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے نینا خروچیوا کا کہنا تھا کہ پیوٹن کے پاس ڈونلڈ ٹرمپ کے متعلق کچھ اطلاعات ہیں جو ان کے خلاف
استعمال کی جا سکتی ہیں۔ روس اور امریکہ کا تعلق اگر کام نہیں کرتا تو صدر
پیوٹن اپنی ڈیوائسز کی طرف جا سکتے ہیں جو واقعی بہت بڑا خطرہ ہو گا۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابات جیتنے کے بعد پیوٹن کے ساتھ ان کے
تعلقات بہت خوشگوار تھے لیکن ان میں بتدریج تلخی آنا شروع ہو گئی جو امریکہ
کے شام پر حملے کے بعد عروج کو پہنچ چکی ہے۔